چینی وزیر خارجہ وانگ ای رواں ہفتے شمالی کوریا کا دو روزہ دورہ کریں گے

پیر 30 اپریل 2018 21:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای رواں ہفتے شمالی کوریا کا دو روزہ دورہ کریں گے،اعلیٰ چینی سفارت کار کا اس کمیونسٹ ریاست کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقچینی وزیر خارجہ وانگ ڑی رواں ہفتے شمالی کوریا کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ایک طویل عرصے کے بعد کسی اعلیٰ چینی سفارت کار کا اس کمیونسٹ ریاست کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب دونوں کوریائی ریاستوں کے رہنماؤں کی تاریخی سمٹ منعقد کی گئی۔ پیر کے دن بتایا گیا ہے کہ بدھ اور جعمرات کو وانگ ڑی شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے گزشتہ ماہ ہی اپنے اتحادی ملک چین کا دورہ کیا تھا۔ کم کی طرف سے جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنے کے اعلان کے بعد جزیرہ نما کوریا پر پائی جانے والی کشیدگی میں کمی ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :