معاشرے میں محنت کش طبقہ کی عزت ، وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،پرویزخٹک
تحریک انصاف مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی فلاح کیلئے منشور لے کر آئی جس کے تحت صوبے میں دیرپا اقدامات کئے گئے ہیں جو محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
پیر 30 اپریل 2018 21:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وہ معاشرے جو اپنے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہیں، ترقی کی منازل طے کرتے ہیں ۔
اسلام محنت کی عظمت پر زور دیتا ہے اور مزدور کے حقوق کی ادائیگی کی تعلیم دیتا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف قوم کی مجموعی خوشحالی میں محنت کشوں کے بنیادی کردار کو تسلیم کر تی ہے موجودہ صوبائی حکومت کو محنت کش طبقہ کی اہمیت کا احساس ہے اور اسلئے انکی فلاح کیلئے اقدامات اُٹھار ہی ہے۔ صوبائی حکومت نے صنعتی تربیت کے اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے صنعتوں کے لئے درکار تربیت یافتہ افرادکی تیاری کا اہتمام کیا ہے ۔ اس اقدام کامقصد محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسی طرح صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے پر کشش صنعتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ کارخانے لگا کر محنت کشوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جا ئیں اس کے علاوہ بیمار صنعتوں کے احیا ء اور صوبے میں صنعتی زون کا قیام محنت کشوں کیلئے روزگار کے مواقع یقینی بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں سمیت معاشی مشکلات سے دوچار تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بناکر قومی یکجہتی کی فضا ء پیدا کرنے کیلئے قومی سطح پر قابل عمل پالیسیاں ناگزیر ہیں تاکہ ایک متوازن اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے ۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.