پختون ایس ایف کا اجلاس ، صوبائی کنونشن کی تیاریوں پر غور

پیر اپریل 22:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا خصوصی اجلاس باچا خان مرکز میں زیر صدارت صوبائی صدر وسیم خٹک منعقد ہوا ، اجلاس میں 10مئی کو ہونے والے صوبائی کنونشن کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے مہم ہزارہ ڈویژن کے دورے سے شروع کی جائے گی ، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نئی کابینہ آئندہ ہفتے ہزارہ ڈویژن کا دورہ کرے گی اور اسی ہفتے ملاکنڈ میں نائب صدر و جائنٹ سیکرٹری کے انتخاب کیلئے سوات کا دورہ بھی کرے گی ۔