کوئٹہ ،قتل کیس میں سردار یار محمد رند پیش نہ ہوئے ،کیس کا فیصلہ 18 مئی کو سنایا جائیگا

پیر 30 اپریل 2018 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند پیش نہ ہوئے کیس کا فیصلہ 18 مئی کو سنایا جائیگا استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کے عدالت میں قتل کیس کی سماعت میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند عدالت میں پیش نہ ہوئے سردار یار محمد رند کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی سردار یار محمد رند کی عدم حاضری کے باعث کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکاتحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کیس کا فیصلہ 18 مئی کو سنایا جائے گا یادر ہے کہ سردار یار محمد رند کے خلاف 2010 میں دفعہ 302 کے تحت تھانہ سریاب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔