جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپسز کے تعلیمی سال 2018ء میں داخلے کے لیے فی جمع کرانے کی تاریخ میں 4 مئی تک توسیع

پیر 30 اپریل 2018 22:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپسز کے صبح و شام شفٹ کے تمام شعبوں میں اگلی کلاسز پارٹ دوم، سوم، چہارم، پنجم اور آخری سال کے تعلیمی سال 2018ء میں داخلے کے لیے فی جمع کرانے کی تاریخ میں جمعہ 4 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :