اسلام آ باد، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کا رروائیاں، 10ملزمان

گرفتار، چرس ، ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ،ْایس ایس پی آپریشنز کی پولیس افسران کو ہدایت

پیر 30 اپریل 2018 22:36

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس ، ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جا ری ہے، ٰ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس افسران کو ہد ا یات جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں۔

تفصیلات کے مطابقتھا نہ آ بپارہ پولیس کے سب انسپکٹر طا لب حسین نے ملزم پر ویز احمد سے 220گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ سبزی منڈی سب انسپکٹر امجد علی نے ملزم ارشد شاہ سے 355گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ اے ایس آئی مطلو ب حسین نے غفلت لا پر واہی سے ڈرائیونگ کر نے پر ملزم خدا بخش کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئی ظفر اقبا ل نے گرفتار ملزم عمر ان کی انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے سب انسپکٹر ارشد محمود معہ ٹیم نے بحریہ ٹا ئون فیز 5میں ریڈ کرکے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث3مردوں اور 3عورتو ں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں اسد شفیق ، زاہر اللہ ، ارشد علی اور ملزمات مسما ة ما ہ نو ر ، نا دیہ بی بی اور منصب نا صر شامل ہیں ، ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :