حافظ آباد،رمضان شریف قریب آتے ہی ناجائز منافع مافیا متحرک، مختلف اشیائے خوردونوش کی از خود قیمتیں بڑھا دیں

پیر 30 اپریل 2018 23:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) رمضان شریف قریب آتے ہی ناجائز منافع مافیا متحرک، بہت سی اشیائے خوردونوش کی از خود قیمتیں بڑھا دیں۔

(جاری ہے)

شہری پریشان، اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق ماہِ صیام قریب آتے ہی دکانداروں نے اکثراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا ہے۔ صارف کے احتجاج پر کہا جاتا ہے کہ ہمیں مینوفیکچرز اور ہول سیلرز مہنگے داموں سودے فراہم کرتے ہیں لہٰذا ہم نے بھی روزی روٹی کمانا ہوتی ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مانیٹرنگ سسٹم بہتر بنا کر اصلاح احوال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :