پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شمس آباد میں مرغبانی کا تربیتی کورس جاری

پیر 30 اپریل 2018 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، مری روڈ شمس آباد ، راولپنڈی میں مر غبانی کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے مر غبانی کا ایک ہفتے کا تر بیتی کورس مورخہ7 مئی 2018سے شروع ہوگاجو 12 مئی 2018 تک جاری رہے گا۔جس کے اوقات صبح 8:00 بجے سے دن 1:00 بجے تک ہوں گے۔

(جاری ہے)

سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، شمس آباد راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرشید کے مطابق مرغبانی کے تر بیتی کورس میں شرکت کے خواہشمندخواتین وحضرات ادارہ ہذاسے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن مورخہ 7 مئی2018تک ادارہ ہذامیں کروا سکتے ہیں ۔

اس کورس کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔خواہشمند خواتین و حضرات مر غبانی کے اس تربیتی کورس سے استفادہ حا صل کر کے آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگارکے بہترین مواقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :