پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

بدھ 17 ستمبر 2025 12:42

پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار ..
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے بگڑے چار کس اوباش درندہ صفت ملزمان نے 12سالہ بچے سے مبینہ طور باری باری بدفعلی کی اورملزمان نے بچے کی برہنہ ویڈیو فلم بھی بنالی ،سی سی ڈی پتوکی پولیس ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے گریزاں شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

ڈی ایس پی سرکل پتوکی میں آئے روزاغوا، زیادتی ،بدفعلی،خواتین حراسمنٹ کیسسز کے واقعات میں تیزی آنے لگی سی سی ڈی پتوکی سرکل پولیس بھی شہریوں کو سستا انصاف فراہم کرنے میں سست روی کا شکار ہوکر رہ گئی تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ پرانی منڈی میں بگڑے چار کس اوباش درندہ صفت ملزمان علی اصغر، حسن رضا، عبد اللہ، علی حسنین نے بارہ سالہ بچے عبدالرحمان کو مسجد کی چھت پر لیجاکر باری باری بدفعلی کا نشانہ بنایا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے فوری طور پر متاثرہ بچے کے والد شہزاد کی تحریری درخواست پر نامزد ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی چھت پر بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کسی بھی رعایت کے مستح نہیں میرٹ پر تفتیش کرکے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان بگڑے ملزمان کو سخت سزا مل سکے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے فوری طور پر نوٹسلیکر سخت کاروائی کا حکم دیںایسے کیسز میں صلح صفائی کرنے والے ملزمان کو بھی سخت سزا دیں ۔