وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی

بدھ 17 ستمبر 2025 14:02

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی جہاں وہ عوام کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ 48 الیکٹرک بسوں کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گی جن کی متوقع آمد کے لئے جنرل بس اسٹینڈ پر الیکٹرک بسوں کے چارجنگ پوائنٹس لگانے سمیت تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور جہاں سے الیکٹرک بس سروس کے پانچ روٹس کو فائنل کیا جا رہا ہے۔

زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 19 ستمبر کو ایک روزہ دورہ پر سرگودھا آئیں گئیں جہاں وہ 48 الیکٹرک بسوں کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گئیں جن کی متوقع آمد کے لئے جنرل بس اسٹینڈ پر الیکٹرک بسوں کے چارچارجنگ پوائنٹس کی تنصیب سمیت تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اس الیکٹرک بس سروس کے اجرا سے ابتدائی طور پر پانچ روٹس پر لاکھوں لوگوں کو جدید، سستی اور بہترین سفری سہولیات میسر لائی جائیں گئیں مسلم لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے لئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خود سرگودھا تشریف لائیں گئیں اور پروجیکٹ کے آغاز سے سرگودھا سے تحصیل سلانوالی ،تحصیل شاہ پور، تحصیل بھلوال، تحویل بھیرہ،تحصیل کوٹمومن اور تحصیل ساہیوال روٹس پر عوام کو الیکٹرک بس سروس کی سہولیات میسر ہو گئیں جہاں روٹس پر سٹاپس بھی بنائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں 72 الیکٹرک بسوں کے اجرا کے پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے جن میں 15 بسیں میانوالی میں چلا دی گئیں اور اب خوشاب اور بھکر کے لئے اس منصوبہ پر کام جاری ہیں۔