دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے

پاکستان کی کابل بم دھماکوں کی شدید مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارا فسوس

پیر 30 اپریل 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان نے کابل بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان کابل بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہے، انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :