ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کی زیر صدارت صحافی کالونی کے قیام کے سلسلے میں سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس

پیر اپریل 23:46

فیصل آباد ۔ 30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد کی زیر صدارت صحافی کالونی کے قیام کے سلسلے میں سکروٹنی کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران صدر پریس کلب جی اے تنویر،جنرل سیکرٹری پریس کلب ساجد علی خاں،صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس(برنا گروپ)رانا حبیب الرحمن،صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (دستورگروپ)سجاد حیدر،فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے نمائندہ حامد یٰسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران صحافی کالونی کے قیام کے سلسلے میں ضروری تقاضے اور قواعد وضوابط کاجائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ صحافی کالونی کے لئے صحافیوں کی مشترکہ فہرست تیارکرنے کے سلسلے میں تیزرفتاری سے اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر صحافیوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال کیلئے بھی ضروری امور طے کئے گئے۔