چیچہ وطنی ، بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کا زرعی اور لائیو سٹاک شعبے کا جائزہ لینے کے لیے ساہیوال کا دورہ
منگل 7 جولائی 2026 16:53
(جاری ہے)
بعد ازاں وفد نے بنیامین مینگو آرچرڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں جدید باغی انتظام، آم کی پیداوار اور بہترین زرعی طریقہ کار کا مشاہدہ کیا اور ضلع ساہیوال میں آم کی اعلی معیار کی پیداوار کو سراہا۔
وفد نے موضع 77/6 آر میں واقع ایک جدید ڈیری فارم کا دورہ کیا۔ ہائی کمشنر نے مکینیکل ملکنگ سسٹم، دودھ کی پیداوار، ریوڑ کے انتظام اور جانوروں کے لیکٹیشن پیریڈ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور جدید ڈیری فارمنگ ٹیکنالوجی کو سراہا۔ انہوں نے الہیوان سیمن پروڈکشن سنٹر، پاکپتن روڈ، ساہیوال کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیمن پروڈکشن ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری کے پروگرامز اور عالمی شہرت یافتہ ساہیوال نسل کی گائے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش میں ڈیری سیکٹر اور لائیو سٹاک کی جینیاتی بہتری کے لیے ساہیوال نسل کے سیمن کی درآمد میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران وفد کو ضلع ساہیوال کی تاریخی اہمیت، پاکستان کی زرعی معیشت میں اس کے نمایاں کردار، نہری نظام، اہم فصلات اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ میں محکمہ زراعت(توسیع)کی خدمات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ضلع ساہیوال کے عوام اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور زراعت، ڈیری فارمنگ اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں ضلع کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان زراعت، لائیو سٹاک، تجارت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
لاہورمیں 213 غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو سیل کرنے کی سفارش
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیسکو چیف کی سربراہی میں واپڈا کے اعلی سطحی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ٹل اور کرم کے وفد کی ملاقات،عوامی مسائل،پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال
-
اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو سی ایم ایس پورٹل کے استعمال کی عملی تربیت 10 جولائی کو دی جائے گی، ریجنل ڈائریکٹر
-
عارف والا ،تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر، 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا
-
سندھ ہائی کورٹ نے تیل کے نرخ کم کرنے اور قیمتیں طے کرنے کے طریقہ کار کیخلاف درخواست مسترد کردی
-
پنجاب میں 75 روز کے دوران 1129 سڑکیں مکمل، ترقی کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا زیارت میں کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
جہلم کی تاریخ میں پہلی بارکو ورکنگ سپیس اور جاب سینٹر کے قیام کے لیے ابتدائی کام شروع ہو گیا
-
میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
-
بینک آف پنجاب کی زیر قیادت بینکوں کے کنسورشیم نے 4.76ارب روپے کی 10 سالہ اسلامی سنڈیکیٹڈ فنانسنگ مکمل کر لی
-
چیچہ وطنی ، ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خطاطی اورمصوری کی کامیاب کلاسز کے اساتذہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.