سی سی ای 2018 کیلئے اسکریننگ ٹیسٹ تین مرحلوں میں منعقد کی جائے گی،سندھ پبلک سروس کمیشن

پیر 30 اپریل 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سی سی ای 2018 میں 43089 امیدواران کی تعداد بڑھ جانے کی پیش نظر سندھ پبلک سروس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی ای 2018 کا اسکریننگ ٹیسٹ تین مرحلے وار میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر میں 24 جون بروز اتوار،کراچی میں 30جون بروز ہفتہ اور1جولائی بروز اتوار جبکہ حیدرآباد میں بروز ہفتہ اور اتوار 7اور 8جولائی2018کو منعقد کی جائے گی۔اعلامیہ میں تمام امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سندھ پبلک سروس کی ویب سائٹ پر نظر رکھیں جس پر کمیشن امتحانی مراکز اور رول نمبر کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :