سکھر پولیس کا گیسٹ ہاوسز، ہوٹلز، مسافر خانوں، بس ٹرمینلز اورسرائے سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

منگل 1 مئی 2018 00:10

سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) سکھر پولیس نے صدرالدین شاہ عرس کے موقع پر امن امان کی فضا بحال رکھنے کیلئے ایس ڈی پی او روہڑی نے سب ڈویڑن میں گیسٹ ہاوسس ہوٹلز مسافر خانوں بس ٹرمینل اورسرائے سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن کے دوران10سے زائد مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے ، حضرت صدرالدین شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک یکم مئی سے شروع ہوگا اور 5 مئی تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

سکھر پولیس کی جانب سے صدرالدین شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کرلیے گئے ہیں اور عرس کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کی تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں، عرس مبارک کے تینوں روز روہڑی کی نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کرتے پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ صد میلے کی سیکیورٹی پر600اہلکار تعینات ہونگے ,خواتین کی چیکنگ کیلیے لیڈیز اہلکار تعینات کی جائینگی ،دو پوائنٹس پر چیکنگ کی جائے گی اورایک ایک داخلی و خارجی راستہ بنایا جائیگا ،میلے میں رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔روہڑی و گردنواح میں 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمرا نصب کرکے سیکیورٹی پر نظررکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :