ایران یورنیم کی اعلیٰ افزودگی کے قابل ہو چکا ہے، صالحی

منگل 1 مئی 2018 10:10

تہران ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ایران نے کہا ہے کہ امریکا عالمی جوہری ڈیل سے دستبرار ہوتا ہے تو وہ یورنیم کی زیادہ افزودگی کا عمل بحال کر دے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب ایران کی یورنیم کی اعلیٰ افزودگی کی تکنیکی صلاحیت بہتر ہو چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے یورپی اتحادیوں کو بارہ مئی کا وقت دیا ہے کہ وہ سن دو ہزار پندرہ میں طے پانے والی اس ڈیل کی خامیوں کو دور کرے ورنہ واشنگٹن حکومت اس سے دستبردار ہو جائے گی۔