برطانیہ ،کرکٹ کھیلتے 2 مسلمان بھائیوں کو قتل کرنےکی کوشش

منگل 1 مئی 2018 11:47

برطانیہ ،کرکٹ کھیلتے 2 مسلمان بھائیوں کو قتل کرنےکی کوشش
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) برطانیہ میں کرکٹ کھیلنے والے 2 مسلمان بھائیوں کو مسلح شخص نے قتل کرنے کی کوشش کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق 10 سالہ تیمور اپنے بڑے بھائی 16 سالہ شہریار کے ہمراہ گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا جب ایک شخص نے ان پر پستول تان لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مسلح شخص نے دونوں بچوں سے کہا کہ میں تمہیں قتل کرنے والا ہوں،اس نے انہیں نسلی پرستی پر مبنی گالیاں بھی دیں جس پر دونوں اپنے گھر کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے، مسلح شخص نے ان کا پیچھا بھی کیا ، اس کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی۔

بچوں کی والدہ نورین نے بتایا کہ مذکورہ جوڑے نے شراب پی رکھی تھی اور میں بچوں کو گھر میں لی آئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے مذکورہ شخص کی شناخت کرنے کے 6 گھنٹے بعد اس شخص کے گھر پر چھاپا مارا جہاں سے پولیس ایک 49 سالہ شخص کو گرفتار کرکے لے گئی جس سے مزید تحقیقات جاری ہے۔