میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ایسا کام کر دیا کہ تمام انگلیاں میشا شفیع کی طرف اٹھنے لگ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 14:30

میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ایسا کام کر دیا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) معروف گلوکارہ میشا شفیع نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔لیکن شوبز انڈسٹری اس حوالے سے تقسیم ہو گئی۔اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے علی ظفر کے حق میں بیانات بھی دئیے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد میشا شفیع کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق میشا شفیع نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔جس کے بعد کئی شکوک شبہات نے جنم لے لیا ہے۔کہ کیا واقعی میشا شفیع کے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزمات جھوٹ پر مبنی تھے۔یاد رہے کہ میڈیا میں یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میشا شفیع نے اپنے اہل خانہ سمیت بیرون ملک شفٹ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :