ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، چینی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

منگل 1 مئی 2018 15:25

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، چینی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد کچھ چینی بائیک اسمبلرز نے موٹرسائیکل کی قیمت میں ایک سے 2 ہزار روپے اضافہ کردیا۔این جی آٹو انڈسٹری کی جانب سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں مختلف ماڈلز پر ایک سے 2 ہزار روپے اضافہ کیا گیا جبکہ ڈی ایس موٹرز نے یکم مئی 2018 سے یونیک موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز پر 1 ہزار روپے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقامی سطح پر اسمبلڈ بائیکس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے باعث کمپلیٹ ناکڈ ڈان کٹس ( سی کے ڈی ) اور سیمی ناکڈ ڈان کٹس ( ایس کے ڈی) کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔اس حوالے سے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دو پہیوں کے لیے سی کے ڈی اور ایس کے ڈی کی درآمدات میں جولائی 2017 سے مارچ 2018 تک 19 فیصد اضافہ ہوا۔اعدا و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال میں یہ درآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک تھی، جو اضافے کے بعد 7 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔تاہم اسمبلرز کی جانب سے 92 فیصد مقامی سطح پر اسمبلگ کا دعوی کرنے کے باوجود بائیک کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا۔

متعلقہ عنوان :