وٹس ایپ کے دوسرے بانی جان کوم نے بھی فیس بک کو خیر باد کہہ دیا

منگل 1 مئی 2018 15:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی آن لائن چیٹنگ ایپ وٹس ایپ کے کئی سال تک سربراہ رہنے والے جان کوم نے وٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔ جان کوم کا وٹس ایپ پیغامات کی مکمل آن لائن کوڈنگ اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق پالیسی پر فیس بک کے ساتھ شدید اختلاف پایا جاتا تھا۔ جان کوم اور ان کے شریک بانی برائن ایکٹن نے 2014ء میں وٹس ایپ کو قریب بائیس بلین ڈالر کے عوض فیس بک کو فروخت کر دیا تھا۔ برائن ایکٹن پہلے ہی فیس بک کو چھوڑ چکے ہیں۔