ترکی سے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ

ترکی سے یونان پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں 17فیصد اضافہ ہوا،یورپی سرحدی حفاظتی ایجنسی

منگل 1 مئی 2018 15:50

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) یورپی یونین کی سرحدی حفاظتی ایجنسی فرنٹیکس نے کہاہے کہ ترکی سے یورپی یونین پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹیکس کے ڈائریکٹر فابریس لیگیری نے جرمن اخبار کو بتایا کہ گزشتہ چار سے پانچ ہفتوں کے دوران ترکی سے یونان کے مختلف جزائر تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں سترہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران، عراق اور شام سے ترکی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد بھی دوبارہ زیادہ ہو چکی ہے۔ ترکی سے یونان پہنچنے والے ان مہاجرین میں سے چالیس فیصد تارکین وطن کے پورے کے پورے خاندان تھے۔