دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے تھانہ صدراورپولیس چیک پوسٹ سرکی پیالہ میں پولیس کی فرضی مشقیں

منگل 1 مئی 2018 16:00

ہنگو۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ڈی پی اوہنگوآصف گوہرکی خصوصی ہدایت پردہشت گردی کے واقعات سے بہتراوراحسن طریقے سے سے نمٹنے کیلئے ضلع ہنگوکے اہم مقامات پرپولیس نے موک ریہرسل کاانعقادکیا۔موک ریہرسل میں ڈی ایس پی عمرحیات خان ،ڈی ایس پی ایلیٹ سجاد خان،ایس آئی جمال خان،ایلیٹ فورس اورارارایف سکواڈ کے دستوں نے حصہ لیتے ہوئے کنٹرول روم کی ایک کال پر انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ موک ریہرسل مقامات تھانہ صدراورپولیس چیک پوسٹ سرکی پیالہ پہنچ کراپنے اپنے مقامات کوکورکرکے حالات کوقابوکرنے،شرپسندوں کے حملے کوبہترطریقے سے پسپا کرنے کیلئے عملی مظاہرے کیے گئے۔

اس موقع پرڈی ایس پی ہنگوسرکل عمرحیات خان نے دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے پولیس کے مختلف یونٹس کوایسی صورتحال میں ثابت قدم رہنے، اپنے اوراپنے ساتھی کی حفاظت کرنے کے ساتھ پبلک کی جان ومال کومحفوظ بنانے اورافراتفری کے ماحول میں اپنے فرائض منصبی کوبخوبی سرانجام دینے،شرپسندعناصرکے سامنے ڈٹ کربہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ہدایت دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان نے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی فرضی مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے واقعات رونماہونے کی صورت میں ان واقعات سے بہتراوربہادری کے ساتھ نمٹنامقصودہے۔

متعلقہ عنوان :