Live Updates

عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے، رانا ثنااللہ

منگل 1 مئی 2018 16:25

عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے، رانا ثنااللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا جملوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی، میں نے لاہور میں تحریک انصاف کے 2011 اور 29 اپریل 2018 کے اجتماعات کے فرق کی نشاندہی کی،عمران خان خود خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے خواتین سے متعلق اپنے جملوں کی وضاحت کی اور کہا کہ میں خواتین کا بہت احترام اور ان کی سیاسی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں۔ میں نے کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی، میں نے لاہور میں تحریک انصاف کے 2011 اور 29 اپریل 2018 کے اجتماعات کے فرق کی نشاندہی کی، 2011 کے اجتماع میں سیاسی جدوجہد کرنے والی فیملیز آئیں، مگر 29 اپریل کے ا جتماع میں وہ فیملیز کہیں نظر نہیں آئیں۔ عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے،عمران خان کا خواتین کے حوالے سے کیاکردار ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات