تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

منگل 1 مئی 2018 16:52

فیصل آباد۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار فصل کو پہلے 2سی3 پانی ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دیں اور اگائو مکمل ہو جانے کے بعد 15،15 دن کے وقفہ سے پانی لگایاجائے اور آبپاشی کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ کھیلیاں پانی میں نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس طرح بیج کااگائو متاثر ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ جس طرح آبپاشی کسی بھی فصل کی بہتر پیداوار میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے بالکل اسی طرح فصل سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں اچھی طرح تلف کر دیں اور جب پودے کا سائز 7سی8انچ تک ہوتاہے تو اس کی چھدرائی کرتے ہوئے فالتو پودے بھی نکال دیئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ تلسی ایک کثیر الفوائد ادویاتی پوداہے جو گردے کی پتھری اور اعصاب کی مضبوطی سمیت یادداشت کو تیز اور معدہ کو طاقتور بنانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :