34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 مئی سے ایران میں شروع ہوگی

محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

منگل 1 مئی 2018 18:35

34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 مئی سے ایران میں شروع ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) 34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ آئندہ ماہ ایران میں کھیلی جائیگی، پاکستان کی 4 رکنی قومی ٹیم ملک کی نمائندگی کریگی۔ تفصیلات کے مطابق 34ویںایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلی جائیگی جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کے مطابق ایسوسی ایشن نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کیوئسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں آصف، بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی شامل ہیں جو ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں جاری ہے جو کہ 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا، کیمپ صبح 10 بجے سے 4 بجے تک منعقد ہو گا۔