پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈ میں شامل تمام 21 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا

ویمن کر کٹ ٹیم یکم جون سے ملائیشیاء میں شروع ہونے والے ایشیاء کپ میں شرکت کرے گی

منگل 1 مئی 2018 20:37

پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈ میں شامل تمام 21 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈ میں شامل تمام 21 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی 21کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ ویمنز کھلاڑیوں کیلئے یویو ٹیسٹ سب سے مشکل مرحلہ رہا تاہم شدید گرمی کے باوجود ویمنز کھلاڑیوں نے تمام ٹیسٹ مکمل کئے۔

(جاری ہے)

خواتین کرکٹرز نے گرمی میں رننگ اور پش اپ بھی لگائے جب کہ جمنازیم میں بھی مختلف ٹیسٹ بھی لیے گئے۔

فٹنس ٹیسٹ میں جویریہ ودود، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سپر فٹ قرار پائیں تاہم ثناء میر گھٹنے کی انجری کی وجہ سے یویو ٹیسٹ نہ دے سکیں البتہ بیشتر ٹیسٹ میں بھرپور فٹنس کا مظاہرہ کیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم یکم جون سے ملائیشیاء میں شروع ہونے والے ایشیاء کپ میں شرکت کرے گی۔