ملک کیلئے باصلاحیت اورتربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کیلئے اعلی تعلیم کے اداروں کو بھرپور کوششیں کرنی ہوگی،اقبال جھگڑا
نوجوانوں وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم، مہارت اورتربیت حاصل کریں ،مستقبل میں اپنے لئے روزگار کے بہترمواقع یقینی بنائیں،گورنرخیبرپختونخوا
منگل 1 مئی 2018 20:38
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ وہ اس بات سے متفق ہیں کہ ہم باہم مل کرمربوط کوششوں کی بدولت آئندہ نسلوں کیلئے بہترمستقبل یقینی بناسکتے ہیں۔
گورنرنے جوکہ صوبے میں نجی شعبے یونیورسٹیوں کے سرپرست بھی ہیں نوجوانوں کوتاکید کی کہ وہ وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم، مہارت اورتربیت حاصل کریں اورمستقبل میں اپنے لئے روزگار کے بہترمواقع یقینی بنائیں۔ انہوں نے تاجرراہنماؤں پربھی زوردیا کہ وہ نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کریں اوران کی درست خطوط پرتربیت یقینی بنائیں اوراس ضمن میں ان کی کاوشیں بہترنتائج کی حامل ثابت ہوں گی۔ گورنرنے مزید کہاکہ درحقیقت تاجربرادری ہی اعلی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والی افرادی قوت کے معیار اورتعداد اورمارکیٹ کی ضروریات کے مابین فرق وتفاوت کابہتراندازہ لگاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں اورتاجربرادری کے مابین فعال رابطوں کی بدولت ہی اداروں کی تدریسی کوششوں اورآجروں کی ضروریات کے مابین عدم توازن کی کیفیت کا بھی تدارک کیاجاسکتاہے۔ گورنرنے یہ بات بھی واضح کہ کمپنیاں بھی نوجوانوں کو ذاتی طور پر روزگار کے مواقع پیداکرنے ، عمدہ تربیت حاصل کرنے اور مخصوص شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ بعدازاں گورنرنے انجینئرنگ اکیڈمک بلاک کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بعض اساتذہ کو ان کی اعلی کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈز بھی پیش کیں۔ قبل ازیں اباسین یونیورسٹی کے چانسلر جناب محمدعمران اللہ اوروائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سید عمرفاروق نے ادارے کی کارکردگی پرروشنی ڈالی اور تقریب میں شرکت پر گورنر کاشکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
-
9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی، عطاء تارڑ
-
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، عطاء تارڑ
-
9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے فارن فنڈنگ سے پاکستان کی ریاست پہ حملہ کیا جسے پاکستان کے عوام نے ناکام بنا دیا، احسن اقبال
-
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
-
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کیکرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
-
احسن اقبال سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، مختلف امور پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.