مزدور کا حق ادا کئے بغیر معاشرہ انسانیت کا دعویدار نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

منگل 1 مئی 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ عالی شان محلات اور آسمان کو چھوتی عمارتوں کی بنیادوں میںمیں مزدور کا خون اور پسینہ موجودہے، اس کا حق ادا کئے بغیر معاشرہ انسانیت کا دعویدار نہیں ہوسکتا۔لیبر سیمینار سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ مزدور کے حق کی ادائیگی بلاتفریق اور پوری ہونی چاہیے تاکہ انسانی قدروں کے تقدس کا لحاظ رکھا جاسکے۔

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اپنے عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔ ورنہ حکمران اپنا حق ادا نہیں کررہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ لیبر لاز پر مکمل طور پر عملد رآمد ہوتا تو آج بیروز گاری اور غربت کا خاتمہ ہوچکا ہوتا، مگر آجر اور اجیر کے درمیان تفریق نے مسائل کو حل نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

مزدور بیروزگاری اور صحت کے مسائل سے دوچار ہے، جس کا احساس کسی سرمایہ دار کو نظر نہیں آتا۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ اسلام مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مزدورکی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے اور جانوروں سے کام لینے والے انہیں پوری خوراک دیںاور ان کی قوت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالیں۔ انہوںنے کہا کہ اسلام جانوروں اور درختوں کے حقوق کا بھی خیال رکھتا ہے، صنعت کار، وڈیرے اور جاگیر دار مزدوروں کے حقوق کے غاصب بننے کی بجائے محافظ بنیں تاکہ معاشرہ اپنی انسانی قدروں کا تحفظ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :