ملک میں مکینیکل دل لگانے کا پہلا تجربہ سابق اولمپین منصور احمد پر ہونے والا تھا ، سا بق اولمپین نے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 20:10

ملک میں مکینیکل دل لگانے کا پہلا تجربہ سابق اولمپین منصور احمد پر ہونے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :ملک میں مکینیکل دل لگانے کا پہلا تجربہ سا بق اولمپین منصور احمد پر ہونے والا تھا ، سا بق اولمپین نے مصنوعی دل لگوانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق اولمپئین منصور احمد ایک لمبے عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔انکی مرض کی شدت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ جسم کے دیگر اعضاء بھی اس بیماری سے متاثر ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے دل میں ہارٹ پیسر لگا ہوا ہے جس کے باعث جگر اور پھیپھڑے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔،منصور احمد علاج کی غرض سے بھارت جا نا چاہتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ دل کا آپریشن بھارت میں ہو، پاکستان میں سہولتیں نہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق منصور کے دل نے 80 فیصد تک کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔انکو پاکستان میں مکنیکل دل لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھی اور اگر ایسا ہوتا تو یہ اپنی نوعیت کا پہلاتجربہ ہوتا۔تاہم سا بق اولمپین نے مصنوعی دل لگوانے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :