تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے تحت طالبات کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

منگل 1 مئی 2018 21:31

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے تحت طالبات کے سالانہ امتحانات کل تین مئی بروز جمعرات سے شروع ہوں گے۔ان امتحانات میں مجموعی طور پر 20ہزار طالبات شریک ہوں گی۔ یہ بات ضلعی کوآرڈنیٹر علامہ قاری حبیب اللهجلالی نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حافظ آباد ضلع میں اس امتحان کے لئے مختلف امتحانی سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں ۔ شہر میں ایک امتحانی سنٹر جامعہ اسلامیہ للبنات ابرار پورہ میں دوسرا سنٹر مجیدپورہ میں تیسرا سنٹر جامعہ سیدہ فاطمة الزھراؓ میں قائم کیا گیا ہے جبکہ ایک سنٹر جلالپور بھٹیاں اور ایک سنٹر پنڈی بھٹیاں میں بھی قائم کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :