ملتان،گیس سلنڈر پھٹنے سے 7افراد شدید زخمی

منگل 1 مئی 2018 21:32

ملتان۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) شاہ رکن عالم کے علاقے ٹی چوک کے قریب گیس فلنگ کے دوران سلنڈرپھٹنے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق ٹی چوک کے قریب واقع دکان میں گیس سلنڈر فلنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود 7افراد محمد عرفان،محمد عباس،غلام محی الدین،شکیل احمد، عمران،مغحمد صدیق اور محمد احمد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کوفوری طورپر نشترہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :