نواز شریف کے خلاف چوروں کا ٹولہ ایک ہو کر سازشیں کر رہا ہے، علی خان

نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ وہ ایک سچا لیڈر ہے جس نے دن رات عوامی خدمت کی اور ملک کو اندھیروں سے نکالا اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھی، رہنما (ن) لیگ

منگل 1 مئی 2018 21:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علی خان نے کہا ہے کہ آج میاں نواز شریف کے خلاف چوروں کا ٹولہ ایک ہو کر سازشیں کر رہا ہے لیکن وہ جتنی بھی سازش کر لے میاں نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ وہ ایک سچا لیڈر ہے جس نے دن رات عوامی خدمت کی اور ملک کو اندھیروں سے نکالا اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھی جس کی سزاء آج انکو مل رہی ہے کیونکہ انہون نے ہمیشہ ملک کے ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر خدمت کی جو کہ آج مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی الیکشن 2018 میں پاکستان مسلم لیگ ن بھارئی اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک بھر میں مرکزی حکومت قائم کرے گی اور ترقی کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا پاکستان کی 22 کروڑ عوام آج بھی قائد میاں نواز شریف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے جس کی زندہ مثال لاہور کے پاٹے خان کے جلسے کو عوام نے مستر د کر دیا اور آنے والا وقت پھر میرے قائد میان محمد نواز شریف کا ہوگا صرف ایک ہی بندے کا احتساب کیوں ہر بندے کا احتساب ہونا چاہے جن جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو کٹہرے میں لانا چاہے میاں نواز شریف کو اس بات کی سزاء مل رہی ہے کہ انہوں نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے ۔