سکھر سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی مزدورں کا عالمی دن منایا گیا

منگل 1 مئی 2018 21:47

سکھر۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) سکھر سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی مزدورں کا عالمی دن منایا گیا، سکھر میں اس دن کی مناسبت سے محنت کش مزدور یونیوں کیجانب سے ریلی نکالی گئی اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کیجانب سے پروگرامات منعقد کیے گئے ، محنت کش مزدور یونیوں کی جانب سے ریلی نکالی جس میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین ،میونسپل کارپوریشن ، ایری گیشن ، ورکرز فیڈریشن سمیت مختلف اداروںمیں محنت کشوں کی یونینز کے کارکنان، سول سوسائیٹی کے افراد نے شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر اظہار خیالات کرتے مزدور محنت کش رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے خون کا قیمتی نذرانہ پیش کر کے جس عظیم جدوجہد کی بنیاد رکھی تھی، اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے سکھر ، روہڑی ، خیر پور ، گھوٹکی سمیت دیگر مقامات پر بھی مزدوروں کی جانب سے شکاگو میں یکم مئی کو پیش آنے والے سانحہ کی یاد میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا، اور تقریبات، سیمینارز ، ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کا مطالبہ کیا گیا،اور محنت کشوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے بھر پور آواز اٹھائی جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :