خوش قسمت ہوں سٹیج پر زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، میکا سنگھ

بدھ 2 مئی 2018 12:55

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں سٹیج پر زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار میکا سنگھ نے ٹویٹر پر سمر سالٹ فیسٹیول میں گاتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گانوں پر لوگوں کو ڈانس کرانا جانتا ہوں، لوگوں کو ڈانس کرنے کے لئے مجھے اپنے معروف گانے گانے کی ضرورت نہیں پڑتی، میں صرف 1,2,3 کہتا ہوں اور پھر لوگ ڈانس کرنا شروع ہو جاتے ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے سٹیج پر زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی میرا کھڑا ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :