قومی ٹیم ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی پرسوں ایران روانہ ہوگی

بدھ 2 مئی 2018 12:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) قومی ٹیم ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی پرسوں جمعرات کو ایران روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینیٹر نوید کباڈیہ کے مطابق آئندہ ماہ شیڈول ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں زوروشور سے جاری ہے جو کہ 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔