قومی ٹیم سائوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرسوں سری لنکا روانہ ہوگی

بدھ 2 مئی 2018 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) بارہ رکنی قومی ٹیم سائوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرسوں جمعہ کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ یہ چمپئن شپ 5 مئی سے سری لنکا میں شروع ہوگی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی کے مطابق سائوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکسکی تیاری کے سلسلہ میں قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زیرنگرانی ہیڈ کوچ محمد اصغر گل جناح سٹیڈیم میں جاری ہے 12 رکنی قومی ٹیم آٹھ مردوں اور چار خواتین کھلاڑی پر مشتمل ہے، مرد کھلاڑیوں میں محمد وسیم، محمد حمزہ، حسن رضا، محمد شہزاد، وقار یونس، معید بلوچ ، عبدالرزاق اور غلام محی الدین جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں تحریم، عیشا، ثائقہ اور نورالعین شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ چوہدری اقبال اختر ٹیم لیڈر جبکہ قاضی تنویر اور سمی رضوی کو کوچز ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو محمد اصغر گل کے علاوہ دیگر کوچز قاضی تنویر، بشری پروین اور سمی رضوی جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں، اکرم ساہی نے بتایا کہ چمپئن شپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی مردوں کے 6 اور خواتین کے 3 ایونٹس میں حصہ لیں گے،چمپئن شپ میں پاکستانی مرد کھلاڑی ڈیسک تھرو۔ 100میٹر ریس۔200میٹر ریس،۔400میٹر ریس، 4X100 ریلے ریس اور 4X400 ریلے ریس جبکہ خواتین کھلاڑی 100میٹر ریس، 200میٹر ریس اور 4X400 ریلے ریس کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔