آئرلینڈ کی اپریل میں بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد رہی

بدھ 2 مئی 2018 14:12

آئرلینڈ کی اپریل میں بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد رہی
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) آئرلینڈ نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی شرح 5.9 فیصد رہی جو عشرے کی کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی شرح 5.9 فیصد رہی جو مئی 2008 ء کے بعد اس کی کم ترین شرح اور یورو زون کی اوسط شرح بے روزگاری 8.5 فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کی وجہ ملکی معیشت میں بہتری کے باعث روزگار کے مواقع میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 ء کے دوران آئر لینڈ کی اقتصادی شرح نمو 7.8 فیصد رہی جو یورپی ممالک کی سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 2018 ء کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی شرح 5.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔