یوم مئی کے موقع پر پیرس میں بڑے مظاہرے کے دوران شدید بدامنی

بدھ 2 مئی 2018 14:12

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اہتمام کردہ ملکی ٹریڈ یونینوں کا ایک بڑا مظاہرہ شدید بدامنی کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یوم مئی کی اس ریلی کے راستے میں1200کے قریب ایسے افراد جمع ہو گئے جن کا تعلق نام نہاد ’بلیک بلاک‘ سے تھا۔ ان افراد کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا گیا جس کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔ پولیس کو بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف واٹر کینن اور آنسو گیس استعمال کرنا پڑی۔ 300 سو کے قریب افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :