دبئی علم اور انسانی ترقی اتھارٹی نے رمضان کے لیے سکول کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 13:37

دبئی علم اور انسانی ترقی اتھارٹی نے رمضان کے لیے سکول کے اوقات کا اعلان ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں گورنمنٹ ادروں اور دیگر تنظیموں نے رمضان کے شروع ہونے سے دو ہفتے پہلے ہی اپنے نظام اوقات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے اور بعض اداروں نے تو رمضان کے لیے اوقات کا اعلان بھی کردیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق باقی اداروں کی طرح دبئی علم اور انسانی ترقی اتھارٹی نے بھی اعلامیہ جاری کر دیا ہے کہ رمضان میں سکولوں کے اوقات پانچ گھنٹے تک کے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

دبئی علم اور انسانی ترقی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق رمضان میں سکول کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک یا پھر صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے ۔ سکول کی ٹائمنگ کے علاوہ علم اور انسانی ترقی اتھارٹی نے سکول انتظامیہ کو رمضان میں جسمانی سرگرمیاں روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں ۔ سکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں نے بھی رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ میں 2 گھنٹے کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی وفاقی اتھارٹی کے مطابق رمضان میں سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :