نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 47 لاکھ روپی کے فنڈز جاری

بدھ 2 مئی 2018 14:44

نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 47 لاکھ روپی کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نی نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کورنگی ٹائون کراچی میں سنگل مین بیرک کی تعمیر کے لئے 68 لاکھ‘ خیبر ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ 59 لاکھ‘ پسنی سٹیشن میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ 94 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :