پاکستان کے ساتھ بہتر ین تعلقات،

حالیہ سالوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ،پولینڈ پاکستان میں قائم پولینڈ کے سفارت خانے میں پولینڈ کے جھنڈے کا دن منایا گیا

بدھ 2 مئی 2018 14:50

پاکستان کے ساتھ بہتر ین تعلقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان میں قائم پولینڈ کے سفارت خانے میں پولینڈ کے جھنڈے کا دن منایا گیا ، پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکسی کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے جھنڈے کے دو رنگوں کو دن پورے دنیا میں رہنے والے پولش دھوم دھام سے مناتے ہیں۔اس دن کو منانے کا باقاعدہ آغاز سال 2004ء میں ہوا۔ اس دن پولش اپنے گھروں اور سرکاری عمارتوں پر سرخ اور سفید رنگ کا جھنڈا لہراتے ہیں۔

جو پولینڈ کی آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن کی مناسب سے پولش عوام اپنے لباس پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔پیٹر اوپلنسکی نے کہا کہ 3مئی سال 1792ء کو جب پولینڈ کا آئین نافذ کیا گیا تب سے یہ دورنگ کا انتخاب کیا گیا ہے، پھر سال 1831ء میں پولینڈ کی بادشاہت کی تخت نشینی پر اسے آویزاںکیا گیا، پہلی مرتبہ یکم اگست 1919ء کو پہلی مرتبہ پولینڈ کو آزاد ی کے وقت باقاعدہ طور پر پولش آئین کے ساتھ منظور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پولش مشن میں ایک تقریب میں انہوںنے جھنڈے اور اسکے رنگ کے بارے میں اسکی تاریخی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سال 2004ء سے لیکر اس کی باقاعدہ منانے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور ہرسال پوری دنیا میں رہنے والے پولش شہری اسے بڑی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔سرخ اور سفید رنگ پولش شہریوں کو انکی آزادی کی یاد دلاتا ہے، انہوںنے بتایا کہ پولینڈ ، اس وقت تاریخ کے بہتر ین دور سے گزر رہا ہے، گزشتہ عرصے کے دوان روس قابضین کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اس وقت پولینڈ یورپ کی بہتر ین معیشت کے طور سمجھا جاتا ہے۔

پولینڈ کے پاکستان کے ساتھ بہتر ین تعلقات موجود ہیں۔ حالیہ سالوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ پولینڈ میں پرائیویٹ سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں

متعلقہ عنوان :