وزارت داخلہ نےاسلام آباد میں اسلحہ لائسنس پرعائد پابندی اٹھا لی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 14:59

وزارت داخلہ نےاسلام آباد میں اسلحہ لائسنس پرعائد پابندی اٹھا لی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی 2018ء) : وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس پرعائد پابندی اٹھا لی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات داخلہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس پرعائد پابندی اٹھا لی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے اسلحہ لائسنس پر پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوارکو ایک ماہ کے اندراسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔واضح رہے وزارت داخلہ نے بعض وجوہات کی بناء پرنئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پرپابندی عائد کررکھی تھی جبکہ پرانے اسلحہ لائسنس کو تجدید کروانے کی بھی مہلت دی ہوئی تھی۔ تاہم اب وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس پرعائد پابندی اٹھا لی ہے۔