جنوبی کورین صدر کی اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کی جوہری تجربات والی جگہ بند ہونے بارے تصدیق کی درخواست

بدھ 2 مئی 2018 15:28

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی تجربات کرنے والی جگہ بندکیے جانے کی تصدیق کی جائے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیریک نے بتایا کہ جنوبی کورین صدر نے یہ درخواست اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریش کو کی گئی فون کال میں کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جنوبی کورین صدر مون نے دونوںکوریائوں کے درمیان ملٹری زون کو امن زون میںبدلنے کے لیے معاونت کی درخواست بھی کی ۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنے جنوبی کورین ہم منصب سے چند روزقبل ملاقات کی تھی جس میں کم جونگ ان نے کہا تھا کہ شمالی کوریا مئی میںایٹمی تجربات کرنے والی جگہ بند کردے گا جس کے بعد اب جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی تجربات کرنے والی جگہ بندکئے جانے کی تصدیق کی درخواست کی ہے۔انتو نیو گوتریش نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ممکنہ معاونت کے طریقوں بارے بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم انہوں نے اس ضمن میں تفصیلات نہیں بتائیں ۔

متعلقہ عنوان :