چشمہ تھری پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور کرکے اس کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا‘

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3ہزار میگا واٹ رہ گیا، ترجمان پاور ڈویژن

بدھ 2 مئی 2018 15:32

چشمہ تھری پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور کرکے اس کو نیشنل گرڈ کے ساتھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) چشمہ تھری پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور کرکے اس کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا‘ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3ہزار 32میگا واٹ رہ گیا‘ فنی خرابی کے باعث 10فیصد سے زایدہ نقصانات والے فیڈرز پر 3گھنٹے 40 منٹ کی اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے‘ ملک بھر کی بجلی کی پیداوار 15 ہزار 400 میگا واٹ اور ڈیمانڈ 18 ہزار 432 میگا واٹ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی کٹیگری ون کے فیڈز جن پر دس فیصد نقصان کا تخمینہ ہے وہ کل فیڈرز کا 61 فیصد ہیں۔ ان فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ صفر ہے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور کرکے اس کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے اس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی پیدوار 15400 میگا واٹ اور ڈیمانڈ 18432 میگا واٹ ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار 32میگا واٹ ہے۔ پاورپلانٹ ٹرپ کرجانے کے باعث دس فیصد سے زیادہ نقصانات والے فیڈز پر تین گھنٹے چالیس منٹ کی اضافی لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے۔