متحدہ عرب امارات وزارت نے اسکول کے احاطے میں بس ڈرائیوروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 16:13

متحدہ عرب امارات وزارت نے اسکول کے احاطے میں بس ڈرائیوروں کے داخلے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں وزارت تعلیم نے اسکول کے احاطے میں واقع سیکیورٹی گارڈز کے کمروں یا دیگر کمروں میں بس ڈرائیوروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق البیان نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ وزارت تعلیم نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو یہ سرکولر جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے یہ پابندی اس لیے عائد کی ہے کہ اکثر بس ڈرائیور گارڈز کے کمروں میں یا پھر نام نہاد ڈرائیوروں کے کمروں میں پائے جاتے ہیں جوکہ اسکولوں کے احاطے میں آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اب سے ان کمروں میں بس ڈرائیوروں کے داخلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کو سکولوں کے احاطے میں جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اُنکا کام طلباء کو گھر سے سکول اور سکول سے گھر پہنچانے کاہے اس کے علاوہ اُنکا سکول کے احاطے میں کوئی کام نہیں ہے اس لیے اپنی ڈیوٹی پوری کرنے بعد ڈرائیور سکول کے احاطے میں بیٹھنے کے اہل نہیں ہیں ۔ اکثر والدین نے اسکول کے کیمپس کے اندر ڈرائیوروں کی موجودگی کے بارے میں شکایت کیں تھی، کیونکہ اُنکو خدشات تھے کہ یہ ڈرائیور اُنکے بچوں کو ہراساں کر سکتے ہیں ۔ سکول انتظامیہ نے بھی وزارت کی جانب سے اس پابندی کی تعریف کی.