ْصوابی، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ،15ملزمان اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 2 مئی 2018 17:42

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) تورڈھیر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 15ملزمان اشتہاری کو گرفتار ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تورڈھیر نیاز گل خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر تے ہوئے 15ملزمان اشتہاری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف ،8عدد بندق،18عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :