Live Updates

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت )کل( تک ملتوی

بدھ 2 مئی 2018 18:44

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف , مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت )آج( جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔ ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق وزیر اعظم کے وکیل نے محمد نواز شریف اور مریم نواز کی ایک دن حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ موسم کی خرابی کے باعث وہ اسلام آباد نہیں آ سکے۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں حاضر ی سے ایک دن کا استثنٰی دے دیا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھی عدالت کے روبرو پیش نہ ہو سکے، ان کی جگہ ان کے ایسوسی ایٹ میاں نسیم ثقلین پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب کے گواہ تفتیشی آفسیر عمران ڈوگر نے اپنا بیان قلمبند کرایا جس پر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح شروع کی ۔ جرح جاری تھی کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت (آج ) جمعرات تک ملتوی کر دی ۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی آفسیر کے بیان پر بھی اپنی جرح جاری رکھیں گے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات