میری طرف سے کسی رکن یا قومی اسمبلی کے سٹاف کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں، سپیکر سردار ایاز صادق

بدھ 2 مئی 2018 21:49

میری طرف سے کسی رکن یا قومی اسمبلی کے سٹاف کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں ..
اسلام آباد۔ 02 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اراکین اور سٹاف سے کہا ہے کہ اگر ان کی طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شب برات تھی آج دن ہے اللہ سے معافی مانگ لی تھی میری طرف سے کسی رکن یا قومی اسمبلی کے سٹاف کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں۔