جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی طالبات کا پنجاب یونیورسٹی کامطالعاتی دورہ

ڈاکٹر طاہرہ بشارت،ڈاکٹرمیمونہ ہاشمی نے وفد کومختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی

بدھ 2 مئی 2018 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) جامعہ سراجیہ نعیمیہ کے طالبات نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے مطالعاتی دورہ کیا ،جہاںپر ڈین اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر طاہرہ بشارت نے مختلف اسلامک سڈیز پروگرام، ماسٹر،ایم فل،پی ایچ ڈی دیگر تعلیمی سرگرمیوں بارے ناظمہ جامعہ نعیمیہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی اورطالبات کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ادارہ تعلیم وتحقیق آف جامعہ پنجاب ڈاکٹرمیمونہ ہاشمی نے طالبات کو وفد کوویلکم کہااورطالبات کو فیصل آڈریم ،لائبرئری،کانفرنس ہال،کلاس رومزکاوزٹ کرایا،ڈاکٹرشاہد اورپروفیسر عبدلماماجدبھی اس موقع پرہمراہ تھے۔ڈاکٹرمیمونہ ہاشمی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مدارس کی طالبات کاجدید علوم کی درسگاہ کے دورہ تعلیم فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔دینی اوردنیانوی علوم کے طلباء و طالبات کے مطالعاتی تبادلہ خیال سے تعلیمی ترقی کی نئی راہیںہموار ہوں گے۔تعلیم وتعلم سے وابستہ افراد معاشرے کے محسن ہیں۔اس موقع پرناظمہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاکہ تعلیم کے حصول اورفروغ کیلئے نیت خالص کاہوناازحدضروری ہے۔