سرگودھا،مالکان کو تھانوں میں کھڑی گاڑیاں‘ موٹر سائیکلز سپر داری پر لے جانے کی ہدایت

بدھ 2 مئی 2018 22:00

سرگودھا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے دو سال سے زائد عرصہ سے تھانوں میں کھڑی گاڑیاں‘ موٹر سائیکل کے مالکان کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل سپر داری پر لے جانے کی ہدایت کی ہے، بصورت دیگر یہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نیلام کرکے پیسہ سرکاری خزانہ میں جمع کرادیا جائیگا ،سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تھانوں میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں دو سال سے گھڑی ہیں جن کے مالکان انہیں لینے نہیں آئے جس پر ان کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز سپر داری پر حاصل کریں بصورت دیگر انہیں نیلام کرکے پیسہ سرکاری خزانہ میں جمع کرادیا جائیگا۔